وزیراعلیٰ بلوچستان نے گروک ڈیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعرات 4 فروری 2021 23:08

وزیراعلیٰ بلوچستان نے گروک ڈیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز خاران کا دورہ کیا، خاران پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا سابق صوبائی و زیربی اے پی کے رہنما میر عبدالکریم نوشیروانی نے استقبال کیا۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گروک ڈیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ کو گروک ڈیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ ڈیم کی تعمیر کی لاگت 10بلین روپے سے زائد ہے جبکہ یہ منصوبہ 2023تک مکمل کرلیا جائے گا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء و دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ گروک ڈیم کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران ورکنگ وومن ہاسٹل، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسکان قلات ضلع خاران اور یک مچ تا بلندوک سڑک کے تعمیراتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جبکہ بلیک ٹاپنگ سٹی روڈ سیوریج سسٹم، ایم اینڈ ڈی پی اینڈ ڈی آفس بلڈنگ اور ریذیڈنس کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ان منصوبہ جات پر پیشرفت سے متعلق ایکسئن عادل نصیر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمشنر آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ کو کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی نے رخشان ڈویژن اور خاص طور پر خاران شہر کی ترقی کے جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقے میں خوشحالی آئے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں