عوام کی خوشی غمی میں ان کے ہمیشہ ساتھ رہے ہیں،اقتدار کے بغیر بھی خدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں ،میر عبدالکریم نوشیروانی

ہفتہ 15 مئی 2021 19:05

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے عید خاران نوشیروانی ہاؤس میں علاقے کے لوگوں اور پارٹی ورکروں کے ساتھ منائی اس موقع پر میر عبدالکریم نوشیروانی سے خاران کے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے نوشیروانی ہاؤس میں عید ملیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے عید ملنے والوں کے اعزاز میں عید ملن ظہرانہ بھی دیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے عوام سمیت پارٹی ورکروں سے ملاقات کئے اور ان سے علاقے کے حوالے سے حال احوال کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کے خوشی غمی میں میں اور میرا فرزند میر شعیب نوشیروانی ہمیشہ ساتھ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں انھوں نے کہا خاران کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی چھ دفعہ علاقے سے رکن اسمبلی منتخب ہونا عوامی حمایت کا واضح ثبوت ہے انھوں نے کہا ہم نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے ہمارا علاقے سے خونی رشتہ ہے علاؤہ ازیں میر عبدالکریم نے عید کے روز کمشنر رخشان سعید احمد عمرانی ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی اور خاران رائفلز ایف سی ونگ کمانڈر کرنل عمر فاروق بھی سے ملاقات کرکے ان سے عید ملیں اور ان سے علاقائی امن وامان و فلاحی کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں