بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے ،میر محمد صادق سنجرانی

ماشکیل نوکنڈی روڈ سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئی گی وفاقی و صوبائی بجٹ میں بلوچستان کے لئے میگاء پراجیکٹس شامل ہیں ،چیئرمین سینیٹ ْ

اتوار 6 جون 2021 20:20

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے ماشکیل نوکنڈی روڈ سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئی گی وفاقی و صوبائی بجٹ میں بلوچستان کے لئے میگاء پراجیکٹس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماشکیل کے سیاسی و قبائلی رہنماء چیف آف رخشان سردار عبدالرشید ریکی حاجی میر نواب خان ریکی،سردار زادہ حمل خان ریکی ، میر شاہ نواز ریکی سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی بھی موجود تھے سردار عبدالرشید ریکی، حاجی میر نواب خان ریکی نے تحصیل ماشکیل کے کے درپیش مسائل سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا تعلیم صحت روڈز، بجلی زیرو پوائنٹ مارکیٹ نئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کی منظوری اور وزیراعظم کی طرف سے سنگ بنیاد رکھنے پر چیرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا گیا علاقائی معتبرین نے کہا کہ یہ روڈ ہمارے علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی ائی گی معیشت کے بہتری سمیت لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوگی چیئرمین سینیٹ میرصادق سنجرانی نے کہا کہ انشاء اللہ جولائی کے پہلے ہفتے میں خود آکر ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا عملی طور پر کام شروع کرائیں گے تاکہ روڈ کی تکمیل میں دیر نہ ہو اور اہل علاقہ جلد مزکورہ روڈ سے فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ماشکیل زیرو پوائنٹ کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے ماشکیل زیرو پوائنٹ کو تفتان زیرو پوائنٹ جیسا بنانے کی کوشش کرینگے تاکہ سرحدی علاقوں کے لوگ بہتر استفادہ حاصل کرسکیں چیرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی نے یقین دلایا ک ماشکیل کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کرینگے علاقائی معتبرین نے چیرمین سینیٹ کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں