خاران ،مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا

منگل 21 جون 2022 17:00

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا، پو لیس کے مطابق خاران شہر کلان مغربی مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالرحمان ولد یار محمد ملازئی جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں