غریب اور نادار خواتین کی مدد کرکے معاشرے میں خود اعتمادی کا احساس دلاکر روزگار دینا چاہتے ہیں، میر شعیب نوشیروانی

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ غریب اور نادار خواتین کی مدد کرکے انھیں معاشرے میں خود اعتمادی کا احساس دلاکر روزگار دینا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی اور اپنی طرف سے غریب ،بیواہ اور نادار خواتین میں سلائی مشین تقسیم افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی،ملک عبدالعزیز،کونسلر حاجی اعجاز احمد ،کونسلر حاجی حسن،بابو عزیزفارسی،میر جمال نوشیروانی نے بھی سلائی مشین تقسیم کی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی اور میں خاران کے غریب اور نادار خواتین کو اپنے پاؤں اور کھڑے ہونے کیلئے روزگار کی خاطر سلائی مشین فراہم کررہے ہیں تاکہ ہمارے غریب خواتین میں خود اعتمادی اور صلاحیت اجاگر ہو انہون نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہے ہم انشاء اللہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے مدد کرینگے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم نے کُل دو سو سلائی مشین غریب خواتین کیلئے فراہم کیا ہے جس میں ایک سو سلائی مشین علم خیل محلہ کیلئے ملک عبدالعزیز ،کونسلر حاجی اعجاز احمد،نوا ز جتک،حاجی حسن جان کی زیر نگرانی اور ایک سو سلائی مشین الگ بابو عبدالعزیز فارسی کی نگرانی میں ملازئی قوم کیلئے فراہم کیا ہے جو وہ غریب نادار اور بیواہ خواتین میں مذکورہ سلائی مشین تقسیم ہونگے انہوں نے کہا کہ ان سلائی مشینوں کو کام لینے سے کئی غریب خواتین اپنے گھر میں سلائی کڑائی دستکاری کام میں منسلک ہونگے ا نہوں نے کہا کہ ہم عوام کی ہر سطح پر خدمت کررہے ہیں علاقے کی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی ہمارا اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں