تعلیم زندہ قوموں کی پہچان ہے ،اپنے انتخابی منشور کے مطابق تعلیمی مسائل کا حل اپنے بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ

پیر 27 اگست 2018 17:03

ْخاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم زندہ قوموں کی پہچان ہے اپنے انتخابی منشور کے مطابق تعلیمی ترقی پر عملد درآمد کرکے تعلیمی مسائل کا حل اپنے بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں تاکہ ہم مستقبل میں ایک ایسے نسل کی آبیاری میں کامیاب ہو سکیں جسکی تعلیم علاقہ و قوم کے لیئے مفید ہو ان خیالات کا اظہار ماڈل سکول/شیخ زید ڈی ایچ کیو اسپتال/بازار خاران کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی ثناء بلوچ نے شیخ زید ڈی ایچ کیو اسپتال خاران میں ایم ایچ سی این سینٹر کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم این سی ایچ سینٹر کو خواتین کے لیئے فوری طور پر بحال کرکے زچگی و بچگی کیسسز میں خواتین مریضوں کی مشکلات کو ختم کی جائے اور اسپتال احاطہ میں کسی بھی لیڈی ڈاکٹرز کو ماوں اور بہنوں کی زندگیوں کے دوکانداری جیسے کھیل کی پرائیویٹ دندوں گنجائش نہیں انھوں نے اسپتال احاطہ میں خواتین ایل ایچ ویز کے پریکٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو واضع الفاظ میں مخاطب ہوئے کہا کہ تمام لیڈی ڈاکٹروں کو دفتری اوقات صبع سے چار بجے تک ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اگر کوئی محکمانہ زبان پر عمل در آمد سے غافل رہی تو انتظامی سطع پر کاروائی کرکے انھیں اسپتال احاطہ میں موجود کواٹرز سے باہر نکال دی جائے ثناء بلوچ نے خاران بازار میں صفائی کی صورتحال سمیت سابقہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہروں کی خوبصورتی کے لیئے دی گئی بیس کروڑ کی لاگت سے نالیوں و دیگر کی تعمیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر و بازاروں اور نالیوں کی صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں انکو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور آج سے ان پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پارٹی کے سینئر رہنما میر محمد جمعہ کبدانی/حاجی غلام حسین بلوچ/چیف آفیسر انور شاہ /ایس ایچ او سٹی محمد یوسف /تحصیلدار خاران/ایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر محبوب علی /میجر رسالدار /ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز مسکانزئی /پرنسپل ماڈل سکول نور الدین شاہ /پولیس و لیویز کے سیکورٹی پر مامور دستے سمیت پارٹی رہنما واجد بلوچ/امانت حسرت/عرفان بلوچ/حاجی عارف بڑیچ /محمد حسن قمبرانی/نصیب قمبرانی/منظور قمبرانی/حاجی حفیظ /انور عادل/خدابخش بلوچ/مولوی نعمت اللہ/ممبر میونسپل کمیٹی غلام سرور بلوچ/ و دیگر بھی موجود تھے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں