دولاکھ کے قریب آبادی پر مشتمل خاران کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر شیخ زید اسپتال میں ڈائیلاسز مشین نہ ہونے کی وجہ سے گردے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 5 ستمبر 2018 15:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) دولاکھ کے قریب آبادی پر مشتمل خاران کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر شیخ زید اسپتال میں ڈائیلاسز مشین نہ ہونے کی وجہ سے گردے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گردے کے مرض میں ڈائیلاسز کا ہونا لازمی ہوتا ہے خاران میں گردے کے مریضوں کو ڈائیلاسز کے لیئے دو سے تین ہفتے میں کوئٹہ یا کراچی جانا پڑتا ہے اور کئی مریض تنگ دستی کے باعث خاران سے باہر جانے کے مالی گنجائش نہیں رکھتے جسکے باعث خاران کے کئی نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے ییں شیخ زید ڈی ایچ کیو اسپتال خاران کا واحد اسپتال ہے جس میں نہ صرف خاران کے دور دراز علاقوں سے بلکہ ضلع واشک اور دالبندین کے مریض بھی علاج کے غرض سے آتے جاتے ہیں خاران میں ہیپاٹاٹس مرض زیادہ ہے ہیپاٹائس کی وجہ سے گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلوچستان کی نئی صوبائی حکومت سمیت سالوں بھی ایم پی اے اور ایم این اے کی نشست پر سالوں بعد سیاسی تبدیلی آئی ہے لوگ نئے منتخب نمائندگان سے اجتماعی اقدامات کی توقع رکھتے ہہیں کہ وہ خاران شیخ زید ڈی ایچ کیو اسپتال میں فوری طور پر ڈائیلاسز مشین کی فراہمی کے لیئے اقدامات کریں تاکہ گردے کے مریضوں کی مشکلات میں کمی ہو۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں