بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبراور رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کا بی آر ایس پی خاران آفس کا دورہ

پیر 17 ستمبر 2018 21:39

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبراور رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے بی آر ایس پی خاران آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر حبیب ملنگزئی نے انہیں بی آر ایس پی کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی ضلع خاران میں مختلف منصوبوں پر کام کیاہے جن میں ملیریا کیپٹی بلڈنگ سکیمات اور نوجوانوں کو ہنر کے شعبے کر پراجیکٹ شامل تھے اس کے علاوہ بی آر ایس پی کلی سے لیکر یونین کونسل اور ضلع کے سطح تک تنظیمات بھی بنائی ہیں جہاں پر لوگ اپنے دستیاب وسائل سے لامحدود مسائل کو حل کرنے کے قابل ہوگئے ہیںرکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء اللہ بلوچ نے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ایل ایس او ممبران اور بلوچستان رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت ایم پی اے ہر طرح کے جائز تعاون کیلیے تیار ہوں میرا پہلے دن سے کوشش رہی ہے کہ میں مختلف انٹرنیشنل ‘ نیشنل این جی اوز سے فنڈ جنریٹ کرکے خاران میں ترقیاتی کام کرکے بیروزگاری کو ختم کروں جس میں اب بی آر ایس پی کے کامیاب سٹوریز کو اٹھاکر مختلف ڈونرز کو مطمئن کرسکتے ہیں اور جب بھی بی آر ایس پی کو میری مدد کی ضرورت پڑے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں