بلوچستان کی سرزمین کی ترقی کیلئے اہم نے اپنا کردار ادا نہیں کیا ، سینیٹر حاجی لشکری خان رئیسانی

تاریخ ہمیں کھبی بھی معاف نہیں کریگی ہم سب کو ملکر اپنے آنے والے نسل کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کرنا ہوگا ، رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 25 نومبر 2018 21:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما سابق سینیٹر نوابزاداہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کے قومی کردار معاشی۔معاشرتی اور سماجی کے لیے اگر ہم نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو تاریخ ہمیں کھبی بھی معاف نہیں کریگی ہم سب کو ملکر اپنے آنے والے نسل کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سی سی ممبر اختر شاہ کھرل۔

حاجی سمیع بلوچ۔میر افتخار نوشیروانی۔ شکیل بلوچ ۔حاجی رضا ساسولی۔ ندیم بلوچ۔حافظ طارق۔شبیر بادینی۔میر احمد سیاپاد۔ نجیب نوشیروانی۔امانت حسرت اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بلوچستان 70 سالوں سے مسائل اور بحران کا شکار ہیں اور 70 سالوں سے اس صوبے میں ترقی کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے 100 دن میں مسائل ختم نہیں ہونگے اس سلسلے میں بی این پی ایک پرامن سیاسی اخلاقی اور سماجی طور پر اپنی جدوجہد کررہا ہے اور بی این پی ایک پرامن سیاسی جدوجہد کا نام ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کو اپنا چھ نکات پیش کیا ہے امید ہے مرکز ان چھ نکات پر عمل درآمد کراے گء اس اہم چھ نکات پر کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ بی این پی پرامن پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتا ہے اور بی این پی نے گیند حکمرانوں کے کوٹ میں پھینک دیا ہے کہ وہ اس سیاسی جدوجہد کو کس نگاہ میں دیکتھے ہیاگر پھر بھی ہمارے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو پارٹی پارلیمانی اور سی سی کے مشترکہ اجلاس پر آئندہ کا فیصلہ کریگی انھوں نے کہا ہم فی الحال پارلیمانی سیاست کے ذریعیخون ریزی کو روک رہے ہیں اور خیر سگالی کے طور پر کام کررہیہیں انھوں نے کہا کہ میڈیا بلوچستان کے حوالے سے بے بس ہیں مجموعی طور پر میڈیا پر بلوچستان کے ایشوز ہر پابندی لگا دیا گیا ہے صوبے میں مسخ شدہ لاشوں پر میڈیامکمل خاموش ہیں بلوچستان کے دارلحکومت میں باعزت بلوچ خواتین اور بچے اپنے پیاروں کے لیے سراہا احتجاج ہیں لکین میڈیا کی توجہ کسی اور طرف ہیں اور بلوچستان کے عوام کومیڈیا کے ذریعے بلیک آوٹ کیا جارہا ہیں ریاست کی پالیسی بھی یہی ہے کہ بلوچستان کے حق اور آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہیں لیکن بی این پی ہر حال میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر اپنے عوام کیلئے آواز اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں