حکومت دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،

خاران میں ایف سی کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے،کمشنر رخشان ڈویژن

جمعرات 29 نومبر 2018 23:30

خاران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) کمشنر رخشان ڈویژن نصیر احمد ناصر نے کہاہے کہ حکومت دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ اس سلسلے میں خاران میں ایف سی کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد خاران کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اسپورٹس گالا خاران رائفل کے زیراہتمام فٹبال فائنل میچ کے منعقدہ تقریب سے کیا ۔

اس موقع پر کمانڈنٹ خاران رائفل راجہ واجد کیانی نے بھی شائقین اسپورٹس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع ہر ایف سی 60 ونگ خاران لیفٹیننٹ کرنل نسیم اظہر بھی موجود تھے۔ فائنل میچ سپر اکیڈیمی بمقابلہ شید زائد جان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن نصیر احمد ناصر اور کمانڈنٹ خاران رائفل راجہ واجد کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپورٹس فیسٹیول میں فٹبال کرکٹ،بیڈ منٹن کے کھیل کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

اس فیسٹیول میں خاران کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایف سی امن امان کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل سے نزدیک کرنے کے لیے ایسا اقدامات کر رہی ہے جس سے نوجوان مختلف سماجی برائیوں سے دور ہو کر کھیلوں کے میدان میں اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کر سکیں اور کھیلوں کے میدان کو آباد کریں گے۔اس سلسلے میں خاران میں جلد رخشان ڈویژن فیسٹیول کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

جس سے رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ٹیمیں شرکت کریں گے۔ جس سے بھائی چارے کا فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ایف سی اور دیگر فورسز علا قے میں امن کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری زمہ داری ہے۔تقریب کے آخر میں شرکاء میں شیلڈ کھلاڑیوں میں ٹرافی کھیلوں کے سامان وردی اور نقدی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں