خاران میں جلد ایل پی جی گیس پلانٹ کے کام کا آغاز ہو گا جس سے عوام مستفید ہونگے ، حاجی محمد ہاشم نوتیزئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:36

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حلقہ رخشان ڈویڑن حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ خاران میں جلد ایل پی جی گیس پلانٹ کے کام کا آغاز ہو گا جس سے عوام مسفید ہونگے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خاران/دالبندین کو ایل پی جی گیس پلانٹ کی فراہمی کا تحریری مطالعبہ کیا اور پلاننگ کمیشن میں جمع کرا دی تھی جس پر منسٹری آف پیٹرولیم نے فوری منظوری کے بعد ٹینڈر ہوئی ہے اب باقاعدہ کام کا آغاز کریگی جبکہ دالبندین میں جلد ایل پی جی گیس پلانٹ کے منظوری بھی ہو گے رخشان ڈویڑن میں مرکز سے اجتماعی فوائد حاصل کراکر عوام کو استفادہ کرائینگے خاران میں گیس پلانٹ بی این پی کے جہدوجہد کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد سے خاران کے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان میں یکساں ترقی کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے جہدوجہد جاری رکھے گی بی این پی ایوان میں بلوچستان کی آواز ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو گیس کی فراہمی کو ممکن بنائے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے خاران میں گیس منظوری اور جلد کام کے آغاز کرانے پر وزارت پیٹرولیم کے ذمہ داراں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ھیکہ وہ دیگر اضلاع کے گیس پلانٹ کی جلد منظوری کراکر کام کا آغاز کرادینگیحاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ سے بلوچستان کے حقوق کی ترجمانی کی ہے وفاق بلوچستان کے عوام تک اجتمائی فوائد کے اثرات پہنچا کر بلوچستان کے کافی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں