ضلع واشک بلوچستان عوامی پارٹی کا گڑھ بن چکاہے،سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمٰن

پیر 14 اکتوبر 2019 16:42

ضلع واشک بلوچستان عوامی پارٹی کا گڑھ بن چکاہے،سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمٰن
خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی،رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی وژن کے مطابق صوبے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جو عملی اقدامات ہورہے ہیں جس سے بلوچستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے اور ضلع واشک بلوچستان عوامی پارٹی کا گڑھ بن چکاہے اس سلسلے میں بسیمہ کے قبائل عمائدین کی پارٹی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ پارٹی دن بدن مقبولیت کی طرف رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسیمہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سابق سرگرم راہنما ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت میر محمد ایوب عیسی زئی کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں