پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ضلع واشک کے مختلف بی ایچ یوز میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم

جمعرات 12 مارچ 2020 23:51

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ضلع واشک کے مختلف بی ایچ یوز میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم ۔حفاظتی تدابیر سیشن کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہیں اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی بکوچستان اور محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ہدایات پر پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ پر مشتمل ٹیم مختلف بنیادی مراکز صحت اور ان کے گردنواح میں کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور بچاو کی آگاہی مہم کے سلسلے میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ٹیم لوگوں کو آگاہی دے رہے ہیں اس دوران پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکڑ امین اللہ بلوچ اپنے ٹیم پر مشتمل ایم اینڈ ای آفیسر اطہر جمالی ۔

محمد عیسی محمد حسنی ۔

(جاری ہے)

عطا اللہ مینگل سمیت ڈاکٹرزو پیرامییڈیکل اسٹاف سیشن کے ذریعے لوگوں کو کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان سے بچاو اور حفاظتی تدابیر کی آگاہی دے رہے ہیں اس کے علاوہ پی پی ایچ آئی و محکمہ صحت واشک اور سول ہسپتال بسیمہ کے انتظامیہ کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ممکنہ اقدامات کی جارہی ہیں اس سلسلے میں سول ہسپتال بسیمہ میں ایسولیشن سینٹر کا قیام عمل میں لائی گئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ضلع واشک کے داخلی راستوں کے چیک پوسٹ اور مختلف مقامات پر لوگوں کے معلومات کے لیے تشہیر بینرز اور پینافلکس آویزاں کی گئی ہیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں