وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبے کے تمام علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں ،میر عبدالکریم نوشیروانی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:51

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینیر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال صاحب کی قیادت میں صوبے کے تمام علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں خاران میں سی ایم کی مہربانیوں سے اہم اسکیمات پر کام جاری ہیں جنکی تکمیل سے لوگ خوشحال ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران ٹو نمک پاس مل زیر تعمیر روڈ اور خاران سی پیک ٹو بلندوک راسکوہ زہر تعمیر روڈ معائنہ کے موقع پر علاقائی معتبرین سے گفتگو میں کیا اس موقع پر بی اے پی کے خاران کے رہنماں حاجی نور احمد ملازء، میر منظور سیاپاد، میر نصراللہ سیاپاد، شہزادہ محی الدین کبدانی، حاجی عطااللہ ایجباڑی ،سردار عبدالغنی، مولوی اللہ داد ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ایک نیک اور مثبت سوچ کے مالک ہیں وہ بلا تفریق بلوچستان کے تمام علاقوں کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ان کی قیادت میں صوبے بھر میں روڈز ، واٹر سپلائی کے بڑی اسکیمات سمیت تعلیم و صحت کے حوالے سے کام ہورہیہیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں وزیر اعلی جام صاحب کمال کی مہربانیوں سے کروڑوں روپے کا روڈز واٹر سپلائی کیبڑی اسکیمات ،سپورٹس کمپلیکس اوردیگر اہم اسکیمات پر کام جاری ہیں خاران ٹو مل اور دالبندین نیشنل ہاوے سڑک تک پہنچنے میں خاران، پنجگور،ناگ بسیمہ واشک کے لوگوں کو کافی مشکلات اور لمبی سفر خاران کوچکی پہاڑی راستے سے جانا پڑتا تھا مگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال صاحب نے مہربانی کرکے لوگوں کے مشکلات کو ختم کرنے کے لئے اور خاران سے مل ، پدگ، دالبندین اور نیشنل ہاوے تفتان سڑک تک خاران ٹو نمک پاس ٹو مل روڈ دیا ہے جنکی بلیک ٹاپ تعمیر اور تکمیل سے خاران سے نیشنل ہاوے مل روڈ تک تین گھنٹوں کا فاصلہ ایک گھنٹے ہوجائے گا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اسی خاران سی پیک ٹو بلندوک اور رضاء راسکوہ زہر تعمیر روڈ سے راسکوہ کے لوگوں کے مشکلات ختم ہونگے اور سٹی سے پرپیٹ روڈ سے کء کلیوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیر اعلی جام صاحب کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں ترقی وخوشحالی ہو لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم ہوسکیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ مجھ سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر شعیب نوشیروانی، بی اے پی کے ورکرز اورخاران کے عوام کے عوام وزیر اعلی جام صاحب کی عوامی خدمات اور ترقیاتی عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ انشااللہ وزیر اعلی جام کمال صاحب مذید خاران اور بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں