ں*ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ،اسلام ڈاکٹر کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب

جمعہ 27 مارچ 2020 23:40

y خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے سلام ڈاکٹر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر اسامہ ریاض کی کوروناوائرس میں شہادت پر ان کی خدمات پر شمع جلائی اور خاران کے ڈاکٹروں کو ہار پہنا کر کوروناوائرس جیسی جان لیوا مرض میں انسانیت کی خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کی اس موقعہ پر کمشنر رخشان ڈویژن آیاز مندوخیل ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ایف سی کرنل عمر فاروق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر بشیر احمد کبدانی ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیر احمد بلوچ پیرا میڈکس کے سابق صدر دادمحمد قمبرانی ودیگر نے اس موقعہ پر خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر رخشان ڈویژن آیاز مندوخیل نے کہا میں ڈاکٹروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے جان ہتھیلی پر رکھ کر انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا تفتان بارڈر میں کوروناوائرس سے ممکنہ احتیاطی تدابیر اور اسکریننگ کے دوران بلا خوف وخطر خدمات سرانجام دیتے رہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انسانی مسیحا ہوتے ہیں یقینا وہ اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر کوروناوائرس جیسی جان لیوا وائرس میں وہ خدمت میں پیش پیش رہے میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں جیسے اسامہ ریاض نے جان دیکر ثابت کردیا کہ ہم جان تو دے سکتے ہیں مگر جان ضائع ہونے تک اپنی پوری کوشش کرتے ہوئے کوئی موقعہ ضائع نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ہم جان کی بازی لڑنے والے ڈاکٹرز پیرامیڈکس نرسز اور حتی کہ ڈرائیور تک سب کی کاوشوں کو داد دیتے ہیں اور جتنا ممکن ہو سکے ہم ان کی خدمات کے حوالے سے انہیں سرپرائیز دیں گے اور صوبائی حکومت سے ان کیلیے گرانٹ کی منظوری کیلیے کوشش کرینگے اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر بشیر احمد کبدانی نے کہا کہ ہم سے جتنا ممکن ہو سکا ہم لوگوں کی خدمت میں اپنا فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں گے عوام کو احتیاطی تدابیر وبچاو کے ساتھ ان کے علاج ومعالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اگر پیدل چل کر علاج ومعالجے کیلیے جانا پڑا توبھی اپنا فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں