ایف سی بلوچستان سائوتھ کی جانب سے خاران ،واشک کے اضلاع میں غریب خاندانوں میں راشن کی تقسیم

بدھ 8 اپریل 2020 17:02

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) ایف سی بلوچستان سائوتھ نے خاران اور واشک کے اضلاع میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،زرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں پھنسے خاندانوں کو معاشی مشکلات سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ایف سی کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ روز خاران رائفلز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاران کے دور دراز علاقوں کے بیس خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں دو سو ماسک بھی تقسیم کیے گئے اس کے علاؤہ ضلع واشک کے مختلف دیہاتوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے خاندانوں میں مذید راشن بھی تقسیم کیے جائینگے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں