خاران کے مضافات میں پچھلے دو ماہ سے ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی ہیں،منیر احمد حلیمی

اتوار 26 اپریل 2020 21:00

8خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع منیر احمد حلیمی نے کہا کہ خاران کے مضافات میں پچھلے دو ماہ سے ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی ہیں اور قدرتی جڑی بوٹیوں کی خشک ہونے کے بعد اب ٹڈی دل نے کھڑی زرعی فصلات پر حملہ شروع کیاہے اس سلسلے میں خاران کے زمیندار بھائی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے زرعی فصلات کو محفوظ اور ٹڈی دل سے بچانے کے لئے اسپرے کا عمل شروع کردیں کیونکہ محکمہ زراعت کے پاس محدود وسائل ہوتے ہوئے فوری طور پر ان کا کنٹرول کرنا مشکل ہوگئی ہیں محکمہ زراعت کے پاس مشینری اور گاڑیوں کے کمی کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر محیط زرعی فصلات کو اسپرے کرنا نا ممکن ہیں کیونکہ جس تیزی کے ساتھ ٹڈی دل زرعی فصلات کو نقصان دینا شروع کردیا ہیں جس سے ذمینداروں کے کروڑوں روپے کے زرعی فصلات کو نقصان ہونے کا خدشہ ہیںزمیندار کم قیمت یعنی 35 ہزار روپے میں اسپرے مشین خرید سکتے ہیں اس کے لئے محکمہ زراعت خاران دوائی فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت خاران روزانہ کے بنیاد پر اپنے ٹیم مختلف علاقوں میں اسپرے کے لئے بھیج رہی ہیں کبھی کھبار مشینری خراب ہونے کی وجہ سے دوران اسپرے معطل ہوتی ہیں کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے مشنری سامان اور میکنکیل بروقت دستیاب نہیں ہوتا اس لیے خاران کے زمیندار اسپرے مشین خرید لے تاکہ بروقت ان کے فصلات کو نقصان سے بچایا جا سکیں انہوں نے کہا کہ خاران ایک زرعی علاقہ ہیں اور یہاں کے معیشت کا دارومدار زراعت پر منحصر ہیں اس لئے خاران کے زمیندار اپنے کمونٹی کے شکل میں اسپرے مشین خرید بارعایت خرید لیں تاکہ اس سال زمینداروں کے کھڑی زرعی فصلات جس میں گندم‘پیاز‘زیرہ اور دیگر علاقائی فصلات کو محفوظ بنایا جاسکیں محکمہ زراعت توسیع خاران کا زمینداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ریگا انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان‘محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان‘ ضلعی انتظامیہ خاران‘محکمہ لوکسٹ پاکستان اور محکمہ زراعت کے دیگر شعبوں کا تعاون ہونے کی وجہ سے ٹڈی دل کے خلاف اسپرے کا عمل تیزی سے جاری ہیں انہوں نے زمیندار بھائیوں سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ زراعت خاران کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے اپنے زمینوں کے زرعی فصلات کو نقصان سے بچانے کے لیے اسپرے مشین خود لانے کی کوشش کرے اور ٹڈی دل کو تلف اور ختم کرنے کی اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں