حکومت کا خزانہ خالی ، جھوٹ کا بجٹ پیش کرنے سے سچ بولنا ثواب ہے،عبدالکریم نوشیروانی

جمعہ 1 مئی 2020 00:28

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر و صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آخری ماچس پر بھی ٹیکس لگا دیا، بیرون ملک میں جائیدادیں بنانے والے سیاستدانوں کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان لانے کے لئے کوئی قانون نہیں ہے جب تک محب وطن سیاستدانوں کو آنے نہیں دیں گے تو کرپشن تاقیامت بند نہیں ہوسکتی وفاقی اورصوبائی حکومت بجٹ کو ڈراپ کر دیا جائے کیونکہ حکومت کا خزانہ خالی ہے جھوٹ کا بجٹ پیش کرنے سے سچ بولنا ثواب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین مالا مال ہے اس وقت کھربوں ڈالر کی سیاستدانوں کی بیرون ملک جائیدادیں موجود ہیں ان کے لئے کوئی ایسا قانون نہیں کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لے آئیں اور جب بھی انتخابات ہوتے ہیں ہمارے محب وطن سیاستدانوں کو جمہوری ٹریک سے نیچے پھینک دیتے ہیں جب تک ملک میں محب وطن سیاستدان نہیں آئیں گے تو کرپشن تاقیامت بند نہیں ہوسکتی آنے والا بجٹ صرف اورصرف فوٹو سیشن ہوگا اور کاغذای کارروائی اور کچھ بچا ہی نہیں ہے ماضی کی حکومتوں میں کرسی تک اپنے گھر لے گئے ہیں وزیراعظم عمران خان پر افیرن ہے کہ آخری ماچس کو بھی معاف نہیں کیا اس پر بھی ٹیکس لگا دیا میرا مشورہ ہے اس آنے والے بجٹ کو ڈراپ کر دیا جائے کیونکہ حکومت کا خزانہ خالی ہے جھوٹ کا بجٹ پیش کرنے سے سچ بولنا ثواب ہے اور وفاقی اورصوبائی حکومتیں غیرترقیاتی بجٹ ختم کریں ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں