حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین بارے خاران میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

پیر 17 مئی 2021 17:45

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خاران میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ضلعی انتظامیہ خاران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خاران کے آفس سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی نے کی ریلی میں بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے رہنماؤں سمیت دیگر مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک رہے ریلی شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بینرز اٹھائے فلسطینیوں کے حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر گشت کئے اور چیف چوک خاران میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی ظلم ستم اور جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا مقصد یہی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام اور حکومت یکجا سرپاء احتجاج ہیں انھوں نے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتی انھوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کا گولہ باری نمازیوں اور قبلہ اول اور مساجد کی اسرائیل کی جانب سے تقدس کی پامالی کی جتنی مذمت کی جائیں کم ہے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں