خاران میں درجہ حرارت نے ففٹی مکمل کرلی،قیامت خیز گرمی سے چرند پرند بھی بلبلا اٹھی

جمعرات 10 جون 2021 23:35

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) خاران میں شدید گرمی کی وجہ انسان جانور اور پرندے بلبلا اٹھے ،درجہ 50تک پہنچ گیا ہے قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر سے بازار،گلیاں اور شاہراہیں ویران ہوگئے لوگوں نے دوپہر سے ہی گھروں کا رخ کر لیا ہے شدید گرمی کے باعث ایر کولرز،ایر کنڈیشن اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،برف،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،خاران گردونواح کے علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

قیامت خیز گرمی کے باعث خاران میں محکمہ پی ایچ ای گھروں میں پانی کی سپلائی بند کردی ہیں بچے بوڑھے اور خواتین اس شدید گرمی کے موسم میں پانی کے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ٹینکر مافیا نے بھی گرمی سے فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں پانی فروخت کررہے ہیں ایک طرف اللہ پاک کی عذاب گرمی کی شکل میں انسانوں اور پرندوں کو بھی اپنی آزمائش میں ڈالا ہے دوسری طرف محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ہر 15 دن بعد صرف آدھا گھنٹے پانی دے کر لوگوں کو عذاب اور تکلیف میں مبتلا کردیا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں