وفاقی محتسب خاران ریجن کا مستونگ کے مقامی صحافی کے شکایت پر کیسکو انتظامیہ مستونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کاروائی کا حکم

پیر 21 جون 2021 23:04

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وفاقی محتسب خاران ریجن نے مستونگ کے مقامی صحافی کے شکایت پر کیسکو انتظامیہ مستونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کاروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے مدنی مسجد کے قریب 11KVکے تاریں مین روڈ پہ گرے ہوئے تھے جن سے انسانی جانوں کے نقصان کا اندیشہ تھا واپڈا اہلکاران کے غفلت اور لاپروائی پر مقامی صحافی نینشاندہی اور درخواست جمع کیا جس پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ خاران ریجن کے اسسٹنٹ رجسٹرار و ریجنل انچارج وفاقی محتسب خاران ریجن نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے لائن کو درست کرنے کے لیئے ایس ڈی او کو ہدایت کی کیسکو کے اہلکار آر سی ڈی شاہراہ پر درستگی کی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے موٹر وے پولیس کی مدد حاصل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے وفاقی محتسب خاران ریجن کاوشوں کا شکریہ ادا کیا جسکی بدولت کئی قیمتی جانیں ضیاع سے بچ گئی

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں