عوام واشک کی ترقی کیلئے جان محمد حسنی پینل میں شامل ہو جائیں ، معززین بسیمہ برادری

الحاج میر دوست جان اور اس کے فرزندوں نے ضلع میں بیشمار ترقیاتی کام کیے آگے بھی وہی کرینگے

منگل 14 جون 2022 00:14

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2022ء)بسیمہ برادری رابطہ کمیٹی والحاج میر دوست جان پینل کے معتبرین، میر حاجی غلام حسین عیسی زئی، میر محمد اکبر عیسی زئی، میر حاجی غلام حیدر عیسی زئی، میر محمد شریف عیسی زئی، میر محمد عظیم عیسی زئی، میر محمد حسین عیسی زئی، میر اشرف امام عیسی زئی، میر محمد حسین عیسی زئی میر حاجی عبد الحمید عیسی زئی، میر عبدلغیاث عیسی زئی حافظ ایوب ریحان عیسی زئی وبرادری رابطہ کمیٹی کے دیگر ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام واشک کے ترقی کے لیے امام سیاست الحاج میر دوست جان محمد حسنی پینل میں شامل ہو جائیں کیونکہ واشک کی ترقی میں الحاج میر دوست جان اور اس کے فرزندوں نے ضلع میں بیشمار ترقیاتی کام کیے ہیں، واشک کے ترقی کا راز صرف اور صرف امام سیاست اور اس کے فرزند کرسکتے ہیں، لہذا واشک کی ترقی کے لئے عوام امام سیاست الحاج میر دوست جان محمد حسنی کارواں میں شامل ھو جائیں، تاکہ ضلع صحیح ترقی کرسکتے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں