بارڈر رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرنے والی تیل بردار برادری کی گاڑیوں کی تصدیقی عمل جاری

جمعرات 16 جون 2022 21:28

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق احمد شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ کی زیر نگرانی بارڈر رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرنے والے تیل بردار برادری کے گاڑیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اس موقع پر رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی سمیت تمام متعلقہ عملہ موجود تھے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران اور اسسٹنٹ کمشنر خاران کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے میرٹ کی بنیاد پر گاڑیوں کے انجن اور چیسس نمبر چیک کیے جبکہ آفیسران نے گاڑی مالکان کے اصل شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکیٹ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان سے سوالات بھی کیے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بارڈر رجسٹریشن کے سلسلے میں تیل بردار برادری خاران کے حقوق کی خاطر ہم پوری انکوائری کرکے ٹوکن جاری کریں گے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے تصدیق کا عمل خوش اسلوبی اور بہترین انتظامات کے ساتھ جاری ہے اور ان شااللہ اسی تسلسل کے ساتھ یہ سلسلہ چلے گا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ تصدیقی عمل مورخہ 17 جون تک جاری رہے گا اس کے بعد رہ جانے والے گاڈیوں کو غیر حاضر تصور کرکے ان کا نام رجسٹریشن کے عمل سے خارج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں