) انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے قائم ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11روز کی توسیع کر دی ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک

ہفتہ 18 جون 2022 18:00

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واشک کے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11روز کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اب ڈسپلے سینٹرز پر انتخابی فہرستیں 19جون کے بجائے 30جون تک اویزاں رہیں گی۔اس بابت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک/خاران کے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹر کا وزٹ کر کے اپنے کوائف چیک کریں اور ووٹ کا اندراج اور درستگی کروائیں۔ اس بابت میں سید علی آحمد شاہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ خاص کر خواتین کی نئے شناختی کارڈ بنا کر ان کے ووٹ کو اندراج کی جائے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں