خاران ،کمشنر کا کلی پرپیٹ میں تعمیر ہونے والی بی ایچ یو بلڈنگ کا افتتاح

ہفتہ 25 جون 2022 23:32

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران نے وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے فنڈز سے کلی پرپیٹ میں تعمیر ہونے والے بی ایچ یو بلڈنگ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی ، ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی ، سابق تحصیل ناظم میر جمعہ کبدانی ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شیر آحمد ملنگزئی، ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ زہری ،ایم اینڈ ای آفیسر پی پی ایچ آئی نور احمد کبدانی ،رسالدار محمود جان سیاہ پاد سمیت علاقائی معتبرین اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ۔

اس دوران ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ نے کمشنر رخشان ڈویزن کو ادارے سے معتلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کا صحت کے حوالے اپنا ایک ویژن ہے جو بلوچستان کے دورافتادہ اور دیہی علاقوں میں عوام کو ان کے دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی اور اس کے ٹیم نے دیگر شعبوں کے طرح صحت کے شعبے پر خصوصی دلچسپی لے کر اولین ترجیح میں پرپیٹ کے بنیادی مراکز صحت کے بلڈنگ کو تعمیر کراکے اس علاقے کے عوام کا دیرینہ صحت کے حوالے سے حل طلب مسئلے کو حل کردیا ۔

بنیادی مراکز صحت پرپیٹ کے بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھتیران اور ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچانا حکومت کی ذمہ داری اور نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو پرپیٹ کے لوگ اس ہیلتھ سینٹر سے مستفید ہوں گے اور محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی جس طرح سے علاقے میں لوگوں کو صحت کے حوالے سے جو کارکردگی دکھا رہے ہیں اس امید کے ساتھ دیہی علاقوں میں صحت کے حوالے سے لوگ ان سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں