c ڈیمز کے تعمیر سے پانی بچت ہوسکتی ہے،ثنا ء بلوچ

منگل 2 اگست 2022 21:15

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ نے کہاہے کہ ڈیمز کے تعمیر سے پانی بچت ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بناپ ڈیم کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ ایکسیئن پی ایچ ای نورالحق میروانی پبلک ہیلتھ کے انجینئر شبیراحمد مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ثنا بلوچ نے ڈیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بناپ ڈیم کا جائزہ لینے اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بناپ ڈیم کی تعمیر معیاری اور نہایت ہی مضبوط یے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے بناپ ڈیم میں اس وقت تین حصہ پانی موجود ہے جبکہ ڈیم میں مزید پانی سٹور ہونے کی گنجائش ہیجبکہ ڈیم کا سپیل وے (اخراج پانی) کے مانیٹرنگ کرنے کے لیے ضلعی انتظامہ کو خصوصی ہدایت دی اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے متعلقہ آفیسران نے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بناپ ڈیم سے خاران شہر کو پانی فراہم کرنے والے مین پائپ لائن جو جگہ جگہ سیلابی ریلے بہہ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے بناپ ڈیم میں پانی بھرنے کی وجہ سے وافر مقدار میں پانی موجود ہے، جس کی وجہ سے پانی ٹینکی اور پھر شہریوں کے گھروں میں پہنچنے سے پہلے ضائع ہورہا ہے،جبکہ پائپ لائن کو ڈیم سے نکالنے اور مختلف جگہوں پر لیکجز کو بند کرنے کے لیے ہمارے سروے کے مطابق قریبا ڈھائی کروڈ روپے درکار ہیں ۔رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے انجینئر پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ اس بناپ پائپ لائن کی بحالی کا کام فوری شروع کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جوژان سمیت شہر کے کچھ علاقے بھی بناپ پائپ لائن سے پانی مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ سے متعلق مزید عوامی شکایت برداشت نہیں کرینگے بناپ پائپ لائن کی بحالی کے لیے ہر ممکن فنڈز فراہم کرینگے اہل علاقہ کو فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہیمحکمہ کے آفیسران زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی شکایت کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو،اس موقع پر سردار فضل سمالانی۔حاجی میر خدا نظر ملنگزئی۔ میر ممتاز سیاپاد۔ نومنتخب کونسلر حاجی رضا بلوچ۔ اسلم صدیق سیاپاد۔ میر طارق بلوچ۔ امانت حسرت۔ صدام حسین بلوچ۔ عابد حسین نوتانی۔ و دیگر موجودتھی

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں