وفاقی وزیر حاجی احسان اللہ ریکی اور سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمان محمدحسنی ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران وجوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

منگل 2 اگست 2022 21:15

،خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2022ء)وفاقی وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار میر حاجی احسان اللہ ریکی اور سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمان محمدحسنی نے گذشتہ روز المناک ہیلی کاپٹر حادثے کورکمانڈر کوہٹہ جنرل سرفرازعلی سمیت 6 اعلی فوجی افسران کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوندتعالی تمام شہدا کے درجات کو بلند فرمائیں اور انکے خاندان کو اس مشکل گھڑی میں صبر و استقامت عطا فرمائیں

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں