ہفتین کے مقام پر 38 کروڈ روپے کی خطیر فنڈنگ سے نئے ڈیم کی منظوری سے علاقے میں زرعی حوالے سے انقلاب آئے گا،رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ

بدھ 3 اگست 2022 22:31

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ ہفتین کے مقام پر 38 کروڈ روپے کی خطیر فنڈنگ سے نئے ڈیم کی منظوری سے علاقے میں زرعی حوالے سے انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مذکورہ جگہ کے معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ،متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران میں مسلسل خشک سالی اور زیر زمین پانی کی کمی کے پیش نظر خاران کے مختلف علاقوں کے لیے مزید تین ڈیموں کی منظوری لی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ ایس ڈی او ون ایریگیشن نجیب اللہ مینگل ایس ڈی او ٹو انعام اللہ مینگل سردار فضل سمالانی نومنتخب کونسلر حاجی رضاساسولی میر طارق حاجی خدا رحم قمبرانی صدام بلوچ عابد نوتانی امانت حسرت و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اس موقع پرمقامی لوگوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتین ڈیم کے قیام سے علاقے میں نہ صرف زمینداروں کو پانی کی سہولیات دستیاب ہوگی بلکہ بہارانی پانی کو اسٹور کرنے سے زیر زمین پانی کے معیار کو بھی برقرار رکھنے میں کافی ممدومعاون ثابت ہوگی ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں