خاران ، وفاقی وزیر مملکت میر محمد ہاشم نوتیزئی کے زیر صدارت اجلاس، سیلاب سے نقصانات اور حفاظتی اقدامات جا جائزہ لیا

اتوار 7 اگست 2022 18:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے زیر صدارت سیلاب سے متعلق صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی ، سابق تحصیل ناظم حاجی میر جمعہ کبدانی، اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی آفیسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر خاران ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ایکسیئن بی اینڈ آر نے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کو خاران میں سیلاب کے باعث نقصانات ، امدادی سرگرمیوں اور مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کے دوران سیلابی ریلے میں کچھ مکانات زیر آب آگئے جس پر بروقت متاثرین تک رسائی حاصل کرکے ان میں امدادی سامان تقسیم کیے اور گروک ندی کا رخ موڈنے کے لیے حفاظتی بند تعمیر کرکے نشیبی علاقوں کو سیلابی ریلوں سے محفوظ بنایا۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر خاران کے کلان ایریا کو بھی سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے موضع کانڑی کے مقام پر حفاظتی بند باندھا گیا ہے ۔ الحمدللہ خاران میں سیلاب کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم کچھ گھر زیرآب آگئے ہیں ، سڑکیں ٹوٹنے کی وجہ سے آمدورفت معطل ہوا اور زمینداروں کی کھڑی فصلات ، ٹیوب ویل اور سولر پلیٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔جبکہ ٹریفک بحالی کے لیے بروقت کام شروع کیا اور کہیں جگہوں پر ابھی تک کام جاری ہے ۔

وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے سیلاب متاثرین تک بروقت رسائی ، راستوں کی بحالی اور ہنگامی حالات میں ہروقت الرٹ رہنے پر ضلعی انتظامیہ خاران کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے نقصانات کا بھرپور ازالہ کریں گے اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو سفارشات بھیج دیے ہیں ان شاءاللہ بہت جلد سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے ۔

دریں اثناء وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی کے ہمراہ تحصیل سرخاران کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سابق تحصیل ناظم میر حاجی جمعہ کبدانی صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر خاران جناب امتیاز محفوظ بلوچ اور دیگر آفیسران ، سیاسی و قبائلی معتبرین ان کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی نے سیلاب کی وجہ سے زیر آب گھروں کا معائنہ کیا اور بہت جلد متاثرین کو امدادی رقم دینے کی یقین دہانی کرائی ۔وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی نے مسکان قلات میں سابق چیف جسٹس آف فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی سے بھی ملاقات کیے۔سیلاب متاثرہ گاؤں کے دورے کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی اور ڈپٹی کمشنر خاران نے متاثرہ گاؤں کے حفاظتی بندات سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا ۔

وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی نے کلی جان محمد مزارزئی جنگل میں واٹر سپلائی کا بھی افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے اس موقع پر کہا کہ روز اول سے سیلاب متاثرین کو ہرممکن ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں اور ان شاءاللہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں