خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہی: جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ

اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے تاکہ اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 11 اگست 2022 22:58

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے عالمی یوم اقلیت کے دن کے مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہی.

(جاری ہے)

پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی،ثقافتی وسیاسی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے تاکہ اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دے تا کہ انہیں صوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع ملیں.

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام مذاہبِ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ہم آہنگی و بھائی چارے کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں آئین بھی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق، مزہبی آزادی اور اظہار رائے کا پورا حق دیتا ہی. بیان کے آخر میں انھوں نے کہا ہے کہ عالمی یوم اقلیت کا دن دنیا بھر میں منانے کا بنیادی مقصد اقلیتوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگہی دینا اور حکومتوں کو یہ باور کرانا ہے وہ اقلیتوں کو بلا رنگ ونسل و بلا امتیاز ان کے حقوق کا تحفظ کریں

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں