بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف سیکرٹری محمد نورمحمد مسکانزئی نے خاران میں فیملی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

6ماہ میں مکمل ہونے والے منصوبے پر 2کروڑ روپے کی لاگت آئیگی، اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر رضا مندوخیل

بدھ 22 فروری 2017 23:32

خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) خاران میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف سیکرٹری محمد نورمحمد مسکانزئی نے اپنے دورے کے دوران شہر میں فیملی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ،فیملی پارک محکمہ اربن اینڈ پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنت قلات ڈویژن خضدار کی جانب سے تعمیر کی جارہا ہے ،جس پر 2کروڑ روپے لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ 6ماہ کے دوران مکمل ہوگا، اس موقع پر اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر رضا مندوخیل نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ،اس موقع پر اربن پلاننگ کے ایکسیئن ثنا ء اللہ خواجہ خیل نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پارک کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ خاران کے فیملی کو بہتر ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے ،اس سے قبل خضدار میں بھی ماسٹر پلان کیا تھا اب خاران کو بھی ماسٹر پلان میں شامل کیا جائیگا،اس موقع پر سائیٹ انچارج حاکم علی بلوچ،سب انجینئر اکبر رند،عثمان کوجواجہ خیل بھی موجودتھے ،خاران کے علاوہ واشک میں بھی اسطرح کا فیملی پارک تعمیر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں