چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی نے خاران یونیورسٹی کیمپس اور گرلز ہائی اسکول ساراوان کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:04

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی نے خاران یونیورسٹی کیمپس اور گرلز ہائی اسکول ساراوان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح خاران اور پورے علاقہ کے لئے نہایت خوشی اور مسرت کی بات ہے کیونکہ یونیورسٹی کیمپس سے علاقہ کے لوگوں کو ان کے گھر میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا موقع ملے گا کیونکہ اس سے قبل طلباء اورطالبات کوئٹہ یا تربت جایا کرتے تھے۔

چیف جسٹس نے علاقہ کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کیمپس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے بچے اور بچیوں کو زیادہ سے زیادہ داخلہ دیں کیونکہ جب مرد اور خواتین تعلیم حاصل کریں گے تو قوم اور ملک ترقی کریں گے۔ انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کی انتظامیہ اور گورنمنٹ آف بلوچستان کی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے سلسلہ میں کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے فاروق بادینی پراجیکٹ اور اے ڈی ای اور خاران نے چیف جسٹس کے تعاون اور کوششوں کو سراہا۔

ان کی دلچسپی اور تعاون سے خاران میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام ممکن ہوسکا اور یقین دہانی کرائی کہ اپریل میں یونیورسٹی کے کلاسز شروع ہوں گی۔ تقریب سے رجسٹرار ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ، انسپکشن جج منور احمد شاہوانی، سیشن جج ظریف بلوچ اور بڑی تعداد میں عمائدین اور انتظامیہ کے لوگ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں