خاران میں سپورٹس کلچرل اینڈ لیٹریری فیسٹیول کی افتتاحی رنگارنگ تقریب

جمعرات 23 جون 2022 19:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2022ء) خاران میں سپورٹس کلچرل اینڈ لیٹریری فیسٹیول کی افتتاحی رنگارنگ تقریب شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی تھے،تقریب میں ایم پی اے خاران ثنا بلوچ ، ڈی آئی جی رخشان نذیر احمد کرد، ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی، کمانڈنٹ خاران رائفلز قمر ظہیر، ونگ کمانڈر کرنل زائد زرین خٹک ،سابق تحصیل ناظم میر جمعہ کبدانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران سید فاروق شاہ،ایس پی آصف حلیم ، اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ ، ایکسیئن بی اینڈ آر عادل نصیر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید انور شاہ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شیر آحمد بلوچ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب آحمد کبدانی، ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیسر کامران یونس بادینی، ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سہیل اسلام بلوچ ، رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی ،سپرنٹینڈنٹ ڈی سی آفس حاجی شوکت علی محمدحسنی اور رسالدار محمود جان سیاہ پاد سمیت ضلعی آفیسران، سیاسی و قبائلی شخصیات، سول سوسائٹی، اور شائقین اسپورٹس کثیر تعداد میں موجود تھے،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جبکہ وفاقی وزیر توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے فٹبال کو کک لگا فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں تمام معزز مہمانان کو روایتی بلوچی چادر پہنایا گیا فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام فٹبال اور کرکٹ ٹیموں نے گرانڈ میں پریڈ کرکے معزز مہمانان کو سلامی پیش کی،افتتاحی تقریب میں فٹبال میچ، بلوچی ڈھول ، کبوتر ریس ، شکاری کتا (تازی)ریس اور لیویز فورس خاران اور پولیس فورس خاران کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جو لیویز فورس خاران نے جیت لیا،تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی، ایم پی اے خاران ثنا بلوچ، ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی، کمانڈنٹ خاران رائفل قمر ظہیر ڈی آئی جی رخشان نذیر احمد کرد نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد سے اہلیان خاران کو تفریح کا بہترین موقع ملے گا، اور اس طرح کے ایونٹ ہر سال منعقد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے بہترین انتظامات کرنے پر فیسٹیول انتظامیہ کے لیے نقد ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا،جبکہ رسہ کشی مقابلے میں جیتنے والے لیویز فورس خاران کے ٹیم کے لیے معزز مہمانان اور لیویز فورس خاران کے آفیسران نے نقد انعامات کا اعلان کیا،یاد رہے کہ فیسٹیول میں کھیل سمیت ، ثقافتی اور ادبی پروگرام بھی ہوں گے، اسسٹنٹ دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے خاران میں پہلی بار اس طرح کا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہیں جس میں اسپورٹس کے مختلف شعبوں اور ادب سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ عوام کو تفریح کے لئے موقع فراہم کیا گیا ہیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں