کھاریاں کا نوجوان غیر قانونی طریقے سے ترکی سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

سالہ وسیم اکرم کو مبشر نامی انسانی اسمگلر دو ماہ پہلے ترکی لے کر گیا تھا،تین لاکھ روپے لے کر یونان پہنچانا تھا

منگل 28 نومبر 2017 18:48

کھاریاں کا نوجوان غیر قانونی طریقے سے ترکی سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
ْکھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) کھاریاں کا نوجوان غیر قانونی طریقے سے ترکی سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ کھاریاں کے علاقے موضع بھگوال کا 30سالہ نوجوان وسیم اکرم کشتی کے ذریعے یونان جارہا تھا۔

(جاری ہے)

وسیم کو مبشر نامی انسانی اسمگلر دو ماہ پہلے ترکی لے کر گیا تھا۔انسانی سمگلر نے تین لاکھ روپے لے کر وسیم کو ترکی سے یونان لے کر جانا تھا۔وسیم کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا.وسیم دو بیٹیوں کا باپ تھا، ایک بچی کی عمر دوسال جبکہ دوسری بچی 12 دن کی ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں