ناملوم افراد کی ق لیگ کے رہنما پر فائرنگ

فائرنگ سے ق لیگ کے رہنما ندیم عاشق زخمی،ندیم عاشق فجر کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 جون 2019 12:43

ناملوم افراد کی ق لیگ کے رہنما پر فائرنگ
کھاریاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2019ء) : کھاریاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ملک ندیم عاشق اعوان کو زخمی کر دیا،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھاریاں کے علاقے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ق لیگ کے رہنما پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے تنیجے میں ملک ندیم عاشق اعوان زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ندیم عاشق کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہو ئے۔انہیں طبی علاج کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ندیم عاشق کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ندیم عاشق نمازِ فجر کے بعد گھر جا رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔جب کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے بھی ما رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں