کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،چوہدری مختار ڈھل

عوام حکومت کے احکامات پر اور اس وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں،صدر تحریک انصاف تحصیل کھاریاں

اتوار 15 مارچ 2020 18:21

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2020ء) صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاں چوہدری مختار ڈھل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جا چکی ہے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لئے تشہیر اور دیگر ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سنجیدگی سے کورونا وائرس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں پاک فوج اور تمام ادارے اسی طرح کام کر رہے ہیں عوام احتیاطی تدابیر کو ہرلحاظ سے اختیار کریں تاکہ اس وبائی مرض سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے خطرات سے بخوبی واقف ہے اور اس سے بچائو کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں عوام حکومت اقدامات اورانتظامات پر عمل کریں تاکہ اس آفت سے بچا جا سکے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، میرج ہال مارکیز اور اجتماعات پر پابندیاں، چھٹیاں اسی لئے دی گئی ہیں کہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اسی خطرے کے پیش نظر محدود کی گئی ہیں ان شاء اللہ جلد پاکستان سے یہ آفت دور ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں عوام سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ حکومت کے احکامات پر اور اس وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں