ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ میں لاک ڈاوٴن کی مخالفت کردی

برطانیہ نے بھی مارکیٹ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، ایک سال تک مارکیٹ بند نہیں رکھ سکتے ، رہنما تحریک انصاف

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 18 مارچ 2020 12:53

ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ میں لاک ڈاوٴن کی مخالفت کردی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 مارچ 2020ء ) رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ میں لاک ڈاوٴن کی مخالفت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کئی ترقی یافتہ ملکوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ، جس میں فرانس ، اٹلی اور چین سمیت دیگر شامل ہیں۔ جہاں شہریوں کو گھر میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

جس کے بعد پاکستان میں بھی 200 سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی جار ہی تھی ۔ جس کے بعد سندھ میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔ تاہم وفاق نے معاملات کو معمول کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دکانین بند کرنے اور مارکیٹ شاپنگ سنٹر فعال نہ رکھنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رہنما تحر یک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے کرونا ایک سال تک نہیں جائے گا جس کے باعث برطانیہ نے مارکٹیں بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح ہم بھی لاک ڈاوٴن کو ایک سال تک جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
واضح رہے سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ افراد کے گھروں کے پتے لے کر انکے گھرو ں میں راشن پہنچانے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو مزید کہا ہے کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا یقینی بنائے ۔ اس کے ساتھ سندھ حکومت نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سی ویو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کراچی سی ویو بند کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بتایا جارہا کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سبزی اور راشن کی دوکانیں، مچھلی منڈی اور کریانہ سٹور کھلے رہیں گے۔ سندھ حکومت نے انٹر سٹی بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارکس بھی بند کردیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں