چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیاگیا

جمعرات 8 اپریل 2021 12:09

چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیاگیا
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیا۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کومتاثرہ بچے کی نشان دہی پرایک اہم ہاؤسنگ سوسائٹی سے چھاپہ مارکر گرفتارکیا اورملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ برا?مد کرلیے۔

(جاری ہے)

ایف ا?ئی اے کے مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی ا?ڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر ا?جکل لاہورمیں رہائش پذیر تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں