کھاریاں،عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا

اتوار 23 جنوری 2022 17:15

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا، حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کیا جانیوالا یہ پلانٹ فضا سے 95فیصد تک خالص میڈیکل گریڈ آکسیجن حاصل کر سکتا ہے، یہ تفصیلات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابد محمود غوری نے میڈیا بریفینگ کے دوران بتائیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے چار آکسیجن جنریشن پلانٹس خریدے تھے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور ایم این اے چوہدری مونس الہی کی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے ایک پلانٹ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں لگانے کا فیصلہ کیا جسکی تنصیب کا عمل مکمل ہو چکا ہے، یہ آکسیجن جنریشن پلانٹ بین الااقوامی معیار ات کے مطابق ہے اور 240سی ایف ٹی استعداد کے 12آکسیجن بڑے سلنڈرز بھر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلانٹ کی تنصیب سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال ہنگامی صورتحال میں آکسیجن کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں