15 مئی کو کوٹلہ کی سرزمین پرمریم نواز اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا شایان شان استقبال کیا جائے گا

جمعرات 12 مئی 2022 13:09

15 مئی کو کوٹلہ کی سرزمین پرمریم نواز اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا شایان شان استقبال کیا جائے گا
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) 15 مئی کو کوٹلہ کی سرزمین پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین کھاریاں شیخ محند حفیظ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سالار قافلہ چوہدری عابدرضاکوٹلہ ایم این اے کی قیادت میں عوامی سمندر جلسہ میں شرکت کرے گا۔قائدین کا والہانہ استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ حلقہ این اے 71 مسلم۔لیگ ن کاقلعہ اور چوہدری عابدرضا کوٹلہ کے جانثاروں کا حلقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 مئی کو قائدین کا کوٹلہ کی سرزمین پر شاندار استقبال ہوگا-

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں