ضلع بھر میں 259سیل پوائنٹس پر شہریوں کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جارہا ہے، کیپٹن (ر)رضوان قدیر

سیل پوائنٹس پر 20کلو گرام آٹا 980روپے ،دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 490روپے میں دستیاب ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات

منگل 7 جون 2022 17:15

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) ضلع بھر میں 259سیل پوائنٹس پر شہریوں کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جارہا ہے، ان سیل پوائنٹس پر 20کلو گرام آٹا 980روپے جبکہ دس کلو گرام آٹے کا تھیلہ 490روپے میں دستیاب ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)رضوان قدیر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نصراللہ خاں ندیم بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی ریلیف پیکج کے تحت شہریوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے 138سیل پوائنٹس تحصیل گجرات، 96تحصیل کھاریاں اور 32تحصیل سرائے عالمگیر میں قائم کئے گئے ہیں، تمام فلور ملز کو سیل پوائنٹس الاٹ کر دیے گئے ہیں جہاں وہ کوٹہ کے تحت ملنے والی گندم سے مجموعی طور پر دس کلو گرام کے 18ہزار آٹے کے تھیلے سپلائی کرتی ہیں، کوٹہ کے تحت ملنے والی گندم کا آٹا سبز رنگ کے بیگ میں پیک کیا جاتا ہے جس کی فروخت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے بتایا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کوٹہ کے تحت سپلائی کئے جانیوالے آٹے کی کوالٹی یقینی بنانے کیلئے جامع میکنزم پر عملدرآمد کرتا ہے، مارکیٹ میں سپلائی ہونیوالے آٹے کے باقاعدہ نمونہ جات لئے جاتے ہیں اور انہیں ٹیسٹ کیلئے لاہور میں قائم لیبارٹری بھی بھجوایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں