کھاریاں‘ تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پہ پہنچ گیا

جمعرات 7 نومبر 2019 15:13

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پہ پہنچ گیا دو ڈیہاتوں کے تین گھرانے سرشام ڈکتیوں کے ہاتھوں عمر بھری جمع پونجی لٹا بیٹھے پولیس کا کردار ایک غیر جانبدار خاموش تماشائی جیسا تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے گاؤں باغانوالہ اور باہروال میں ڈکیتوں نے ایک رات میں دو دیہاتوں کے تین گھروں کو لوٹ لیا دس رکنی ڈکیتوں کا ٹولا موضع باغانولہ کے رہائشی میاں صفدر کے گھر سے چھ تولے طلائی زیورات ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور گھریلو اشیاء لوٹ کر اگلے گاؤں باھروال پہنچ گیا جہاں مسمی انور کے گھر سے اسی ہزار روپے نقد جبکہ جاوید اشرف کے گھر سے تین تولے طلائی زیورات چالیس ہزار نقد اور قیمتی اشیاء وغیرہ گن پوائینٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ڈکیت متاثرہ خاندانوں کی فریجیں کھول کر فروٹ نکال کر مزے مزے سے کھاتے رہے جبکہ پولیس ڈکیتی راج کے خلاف مکمل بے نظر آر ہی ہے تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں شدید خوف ہراس پایا جا رہا لوگ ڈر کے مارے سر شام ہی گھروں محصور ہونے پہ مجبور ہوچکے ہیں تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او فراست چٹھہ اپنی تعیناتی کے دوسری بار بھی ڈکیتوں پہ قابو پانے میں ناکام ہیں اس سے قبل بھی موضع باغانوالہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ بڑی واردات ہوئی جس میں ڈکیت لاکھوں روپے نقد اور قیمتی زیورات گن پوائینٹ پر لے اڑے تھے تب بھی تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او فراست چٹھہ ہی تھے اہل علاقہ کا مطالبہ ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے یا کوئی حقیقی کرائم فائٹر ایس ایچ اور تعینات کیا جائے جو عوام کی جان و مال کو محفوظ بنائے

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں