رسول کریم، خاتم النبین ﷺ کی سیرت طیبہ کی پیروی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے‘کمشنر گوجرانوالہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:28

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ رسول کریم، خاتم النبین ﷺ کی سیرت طیبہ کی پیروی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، نئی نسل کو آپ ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کروا کر انہیں بہترین انسان اور مثالی مسلمان بنایا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور جمخانہ گجرات کے زیر انتظام محفل میلاد النبی? کے موقع پر کیا، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر، ایم این اے سید فیض الحسن، ایم پی اے چوہدری محمد ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شہزاد کنگ، افضل حیات تارڑ، ظہیر لیاقت، سیکرٹری جمخانہ عاصم مشتاق بٹ بھی موجود تھے۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن اور مہمانان خصوصی نے عشرہ شان رسالت کے دوران جاری مقابلہ حسن قرآت میں پوزیشن ہولڈر گورنمنٹ سلطان بخش گرلز ہائی سکول کی طالبہ حفصہ، نعت خوانی میں پوزیشن ہولڈر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کھاریاں کی طالبہ حلیمہ، میونسپل ماڈل گرلز سکول گجرات کی طالبہ عائشہ فاروقی، اور اسلامیہ گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں کی طالبہ روشان، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر کے طالب علم محمد شاہ زیب، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2جلالپور جٹاں کے طالبعلم سید علی رضا گیلانی اور گورنمنٹ ہائی سکول فیروز آباد کے طالب علم زریاب حید ر کو انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

ایم این اے سید فیض الحسن، ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کیطرف سے عشرہ شان رسالت منانے اور اس مقصد کیلئے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کیطرف سے اقدامات کو زبردست سراہا۔ قبل ازیں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر حبیب الرحمان نے خطاب کیا اور حاضرین کو سیرت طیبہ بارے آگاہی فراہم کی۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں