کھاریاں،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس برآمد

پیر 29 نومبر 2021 16:39

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن لاری اڈہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف فانا کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 2کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف فاناکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات عمرسلامت نے ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عبدالرزاق کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جو ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم عرفانا عرف فانا ولد محمد نواز ساکن محلہ چاہ ترہنگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملز م کے خلاف قبل ازیں تھانہ لاری اڈہ میں منشیات فروشی کے 18 مقدمات درج ہیں، جو علاقہ میں منشیات کا بڑا سپلائر تھا۔ پولیس تھانہ لاری اڈہ نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں