کھاریاں،شادی کی تقریب پر چھاپہ ،مجرم اشتہاری سمیت آتشیں اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:16

کھاریاں،شادی کی تقریب پر چھاپہ ،مجرم اشتہاری سمیت آتشیں اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ہولیس تھانہ سول لائن کا میرج ہال میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مجرم اشتہاری سمیت آتشیں اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی شادی ہال میں جاری شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش کی جارہی ہے جبکہ پولیس کو مطلوب ایک مجرم اشتہاری بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIعمران فاروق سوہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شادی ہال پر چھاپہ مارکر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمدمنشاء ولد محمد حسین سکنہ ضلع منڈی بہاوالدین کو گرفتار کر لیا۔جس کے قبضہ سے 1عدد رائفل کلاشنکوف معہ روند برآمد ہوئی۔جبکہ شادی میں شریک ایک مجرم اشتہاری ملک آفتاب صادق ولد محمد صادق سکنہ ملہو کھوکھر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں