پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکرلیا ‘مال مسروقہ برآمد

جمعہ 14 جنوری 2022 15:51

پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکرلیا ‘مال مسروقہ برآمد
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر شاہدعمران اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے انتہائی محنت سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1۔ شفقت عباس ولد رحمت اللہ،2۔محمد عمران ولد غلام شبیر 3۔ علی رضا ولد غضنفر احمد،4۔ ناصر ولد عاشق حسین سکنائے چیچہ وطنی ضلع ساہیوال شامل ہیں۔ جن سے مال مسروقہ 2عدد موٹر سائیکل، پیٹر ، گیس سلنڈر اور 50سوٹ کپڑے برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ہوا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں