تھانہ کھاریاں کے علاقے میں گھر جاتے تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:02

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) تھانہ کھاریاں کے علاقے میں ڈکیتی گھر جاتے تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ۔ تاجر ملک ظفر مین بازار کھاریاں سے اپنی دکان بند کرکے اپنی رہائشگاہ بدرمرجان جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اس روک لیا ۔

(جاری ہے)

اور گن پوائنٹ پر 40 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ واضح رہے کہ اس راستے پر پہلے بھی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں ۔ اہل علاقہ نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں