کھاریاں، سماج دشمن پولیس کے لئے چھلاوا بن گئے،خانہ پری کے لئے بے گناہوں کو پابند سلاسل کیا جانے لگا

پیر 13 نومبر 2017 20:14

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سماج دشمن پولیس کے لئے چھلاوا بن گئے۔ خانہ پری کے لئے بے گناہوں کو پابند سلاسل کیا جانے لگا‘‘ تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں چوری ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں عروج پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے اور پولیس کھاریاں سب اچھا کی رٹ لگانے میں مصروف ہے کھاریاں میں گشت کا سسٹم نہ ہونے کے برابر ہے آئے روز کی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام عاجز آ گئے ہیں DSPکھاریاں بھی صورت حال کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں گذشتہ روز نصیر پیٹرولیم کے ساتھ والے پلازے میں چوری، چیکس ان پیزا اور سلیمان سپورٹس کی دکانوں کو تالے توڑ کر لوٹ لیا گیا یہ پلازہ بھی تھانہ صدر کھاریاں سے چند قدم کے فاصلے پر ہے اور ور صبح سویرے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لے کر رفوچکر ہوگئے اور پولیس دکانوں کا چکر لگا کر غائبCCTV کمرے میں چوروں کی تصویر بھی پہچانی جا سکتی ہے لیکن پولیس کا روایتی انداز برقرار ہے۔

(جاری ہے)

SHO تھانہ صدر کھاریاں تھانے سے مسلسل غائب رہتے ہیں اور پیچھے منشی تھانے کا سسٹم چلا رہا ہے چھوٹے تھانیداروں نے بھی اپنے اپنے کمرے میں دکانداری سجا رکھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ DSP کھاریاں کا انداز بھی شہنشاہانہ ہے ڈی پی او گجرات کھاریاں میں خصوصی دلچسپی لے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں