کھاریاں ، بسم اللہ موڑ پر ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ،دو زخمی ہو گئیں

جمعہ 19 اپریل 2019 19:31

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) بسم اللہ موڑ پر ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بسم اللہ موڑ جی ٹی روڈ پر منظوراں بی بی، شاہدہ پروین اور صائمہ بی بی سڑک کراس کر رہی تھیں جنہیں ٹرک نمبری LEC4719 نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں منظوراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو خواتین کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق نصیرہ سے تھا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں