کھاریاں،مرکزی عیدگاہ میں فری میڈیکل کیمپ برائے امراض قلب (کل)ہوگا

ہفتہ 2 نومبر 2019 17:35

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں فری میڈیکل کیمپ برائے امراض قلب (کل)اتوار کو صبح 9 بجے شروع ہوگا اور بغیر کسی وقفے کے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا کیمپ میں ماہر ڈاکٹر دل کے مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے اس موقع پر حاجی ملک شبیر حسین‘ چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ‘ کرنل(ر)غلام احمد‘ چوہدری ضیاء محی الدین اور دیگر معززین انتظامات کریں گے کیمپ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمدسلیم اور ڈاکٹر ایم ہمدان وقاص مریضوں کا معائنہ کریں گے اس موقع پر فری ای سی جی،مفت ایکو کارڈیوگرافی‘ مفت شوگر ‘مفت کولیسٹرول‘ مفت یورک ایسیڈ‘ مفت سپائرو میٹری‘ مفت موٹاپا ٹیسٹ اور بلڈ پریشر بھی بالکل مفت چیک کیاجائے گا یہ کیمپ پاکستان کے مایہ ناز ہارٹ سپیشلسٹ میجر جنرل (ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیر نگرانی خدمات سرانجام دے گا۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں